نارروال میں ایک ماہ بعد بھی 16 سالہ لڑکی بازیاب نہ ہوسکی


نارووال: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے آبائی ضلع نارروال کے گاؤں بصرہ جالا میں اغواء ہونے والی محنت کش کی 16 سالہ بیٹی کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئی۔

مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی کے والد غفور احمد نے الزام لگایا کہ محسن علی ساتھیوں کی مدد سے لڑکی کو کار میں اغواء کرکے لے گیا تھا۔

مغوی لڑکی صباح کے والد غفور احمد نے الزام لگایا کہ اغواء کار بااثر افراد ہیں۔ ملزمان ایک ماہ قبل بیٹی کو گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔

غفور احمد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے تھانہ صدر کے چکر لگارہا ہوں۔ پولیس میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی ہے۔ مقامی پنچائت بھی میری مدد نہیں کررہی ہے۔

مغوی لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ پولیس نے بااثر ملزمان کے خلاف ایک ماہ کی تاخیر سے مقدمہ درج کرنے کے لئے بھی بھاری رقم لی ہے۔

غریب محنت کش نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔


متعلقہ خبریں