پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عالمی درجہ بندی میں کمی

اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر 145 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی  ہوئی (ایمرجنگ )مارکیٹ کا خطاب دینےوالےبین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے اسکی درجہ بندی کم کردی ہے۔ اس کی وجہ مارکیٹ کی مسلسل گراوٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

بلومبرگ  نے 2017 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کےبڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتےہوئےاسےایشیا ایمرجنگ مارکیٹ قرار دیا تھا ۔ لیکن گزرتے وقت اورسیاسی حالات میں اتارچڑھاؤ کا برااثر اسٹاک مارکیٹ پرپڑا اوریوں 42 ہزار پر ٹریڈ کرنیوالی اسٹاک ایکسیچنج مسلسل گراوٹ کا شکار رہی۔

آج  پاکستان اسٹاک مارکیٹ29 ہزار کی سطح پرپہنچ گئی ہے جو4 سال 7 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔  اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزکاروبارکا اختتام سات سوسےزائد پوائنٹس تک کمی سے ہوا تھا اورمارکیٹ 30 ہزار کی سطح پرپہنچ گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل کساد بازاری کے سبب ہنڈرڈ انڈیکس میں آج بھی 500 سے زائد پوائنٹ کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 29 ہزار سے بھی نیچے آگیا ہے۔

جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 30 ہزار277 پر تھا لیکن خریدار نہ ہونے کے سبب گراف مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے چار دن میں انڈیکس 1929 پوائنٹ کم ہو کر 29737 پر آگیا ہے۔

آج شروع سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور سرمایا کار محتاط دکھائی دیے جس کے نتیجے میں دن کے اختتام پر انڈیکس ایک ہی دن میں منفی ایک اعشاریہ 81 فیصد نیچے آیا جو تین سال میں سب سے زیادہ کمی ہے۔

بلومبرگ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  رواں سال پاکستان کا د نیا بھر کے حصص بازار میں 20واں نمبر رہا۔ ایک سال کے دوران مارکیٹ میں 18فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک مارکیٹ میں کساد بازاری کا عروج، انڈیکس 29 ہزار سے بھی گرگیا


متعلقہ خبریں