اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں 370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے ۔ ہم جنگ نہیں چاہتے،بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔
اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسےتوجہ ہٹانےکےلیےکچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سےہمیشہ امن کی بات کی ہےتاہم بھارت نےجنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رائےعامہ کی جنگ ہےہم نے یہ جنگ جیتنی ہے،نہتےکشمیریوں پربڑھتےبھارتی مظالم سےاقوام عالم کوآگاہ کریں گے،بھارت مقبوضہ وادی میں نہتےکشمیریوں پرمظالم کررہاہے،دنیاکوبتائیں گےمودی سرکارکشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکاجغرافیہ بدلناچاہتاہے، مودی سرکارہٹلرجیسی سوچ رکھتی ہے،کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کاپہلےسےعلم تھا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ درازسےقتل وغارت کررہاہے،امکان ہےبھارت پلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ رچاسکتاہے۔ بھارت کےساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں کشمیرکےمعاملےکواٹھائیں گے،کشمیرمیں خوف کی فضاہے،لوگوں کےگھر جلائے جا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں رٹ دائرہوچکی ہےلیکن اسےبھی دباوَمیں لایاجاسکتاہے۔ ہوسکتاہےکشمیرسےمتعلق بھارتی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ سنادے۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےلیےافغانستان میں کرداراداکرنامشکل بنایاجارہاہے مگر ہم افغانستان میں پائیدارامن کے لئے مثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں سوال اٹھایاہے کہ دنیامنتظرہےمقبوضہ کشمیرسےکرفیواٹھےگاتوکیاہوگا؟کیامودی سرکارفوجی طاقت سےتحریک آزادی کچل دےگی؟کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں مزیداضافہ ہوگا۔
What should be obvious is the int community will be witnessing the genocide of the Kashmiris in IOK. Question is: Will we watch another appeasement of fascism, this time in the garb of BJP govt, or will the int community have the moral courage to stop this from happening?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2019
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی سازش کررہاہے،سوال ہےکیادنیابی جےپی کی صورت میں فاشزم دیکھےگی؟کیاعالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی دیکھےگی؟عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہےکہ کشمیریوں کی نسل کشی روکے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے جانے کا اعلان