سانحہ8 اگست کی یاد میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایاگیا


کوئٹہ: بلوچستان میں وکلاء اور سیاسی عمائدین نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ساتھ وکلاء اورعام لوگوں نے جو قربانیں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں  جنہیں برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ 

بلوچستان کے مختلف وکلاء تنظیموں کے زیر اہتمام سانحہ8 اگست2016کی یاد میں آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم سیاہ منایاگیا اور وکلاء نے کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

شہداء کی یاد میں ایک سمینار بلوچستان ہائی کورٹ کی عمارت میں منعقد ہواجس میں سانحہ 8اگست میں شہید ہونے وکلاء کے لواحقین کے علاوہ سیاسی وسماجی کارکنوں کے ساتھ وکلاء نے بڑی تعد اد نے شرکت کی۔

سمینار سے خطاب کر تے ہوئے ملک کے نامور وکلاء نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ملک میں دہشت گردی نے زندگی کے ہر شعبہ کو بری طرح متاثر کیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے عوام اور وکلاء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔

سیمینار سےشہداء کے لواحقین نے بھی خطاب کیا اور شہید باز محمد کاکڑ کے بھائی ڈاکٹر لعل محمد کاکڑ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وکلاء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کی قربانیوں کے باعث آج دہشت گروں کو بری طرح شکست ہوئی ہے اور ملک ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔

سیمینار کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ 8اگست 2016سے متعلق قاضی فائز عیسی کمیشن رپورٹ پر علمدرآمد یقینی بنایا جائے اور سانحہ میں شہید 60سے زیادہ وکلاء کے لواحیقین سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی سدباب کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کی دوسری برسی


متعلقہ خبریں