کوئٹہ کی 16سرکاری منڈیوں میں 410روپے فی کلو قربانی کا جانور دستیاب

کوئٹہ کی مویشی منڈی میں ریٹ آسمانوں پر | urduhumnews.wpengine.com

بقر عید کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے، کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں چھوٹے جانور 410 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں جسکا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ 

کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی کا افتتاح صوبائی مشیر لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کیا جہاں انہیں سیکرٹری لائیواسٹاک اور دیگر عملے نے مویشی منڈی میں لائے جانے والے مختلف جانوروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پرمشیر لائیو اسٹاک بلوچستان مٹھا خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی سہولت کے لیے یہ سرکاری بکرامنڈی لگائی ہے۔

دوسری طرف شہریوں نے سرکاری ریٹ پر اطمینان کا اظہار کیاہے لیکن ساتھ یہ شکوہ بھی ہے کہ سرکاری منڈی میں‏ بہتر جانور دستیاب نہیں جو پسند آتا ہے وہ فروخت نہیں کرتے۔

بکرا منڈی میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹرشاہدامین  کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈی میں آنے والے تمام جانوروں پر خصوصی اسپرےہروقت کیا جارہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ سرکاری منڈی میں اعلیٰ نسل کی بھیڑیں اور بکرے لائے گئے ہیں جو کہ فی کلو 410روپے کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر اس طرح کے 16سرکاری مویشی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قربانی: لاہور کی مویشی منڈی میں ٹائیگر نامی بیل کی دھوم


متعلقہ خبریں