غیرقانونی کشتیوں اورجیٹیوں کےقیام سے ملک کو 4 سے 5 ارب روپےکا سالانہ نقصان


کراچی :ڈائریکٹرجنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیرایڈمرل ذکا الرحمان کا کہنا ہےکہ غیررجسٹرڈ کشتیوں اورجیٹیوں کےقیام سے نہ صرف ہماری سمندری آبی حیات خطرےمیں ہے بلکہ ملکی زرمبادلہ کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔

ڈی جی ایم ایس اے نےذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں  کہاہے کہ  بڑی تعداد میں غیرقانونی کشتیوں اورجیٹیوں کےقیام سے ملک کو 4 سے 5 ارب روپےکا سالانہ نقصان کا سامنا ہے۔ میرین مرکنٹائل ڈیپارٹمنٹ کشتیوں کی رجسٹریشن میں مکمل طورپرناکام ہوگیا ہے۔

رئیرایڈمرل ذکا الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیپ سی فشنگ پالیسی پر جیسے ہی عمل درآمد شروع ہوا تو اسکے خلاف احتجاج شروع کردیا گیا۔ مفاد پرست افراد ذاتی فائدے کیلئےمعصوم اورغٖریب ماہی گیروں کی زندگیوں کوخطرے میں ڈال رہےہیں۔

انہوں نےکہا کہ ماہی گیرغیرقانونی جال کا استعمال کرکےمچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچارہےہیں خطرہ ہےکہ مچھلی کی متعدد اقسام  نایاب ہی  نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایم ایس ایس کشمیر میری ٹائم سیکیورٹی بیڑے میں شامل


متعلقہ خبریں