لداخ،جموں اور کشمیر میں نئی تاریخ کا آغاز ہواہے، نریندرمودی

مودی سرکار کے 2 وزرا، 3 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ گئے

فوٹو: فائل


بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جموں اور کشمیر میں نئی تاریخ کا آغاز ہواہے ۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ 

مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق حالیہ اقدام کے بعد قوم سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہرزہ سرائی کی کہ  آرٹیکل 370 اور 35 اے نے جموں و کشمیر کو دہشت گردی کا تحفہ دیا۔ ہمسایہ ملک آرٹیکل 370 اور 35 اے کو جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کرتا رہا۔

نریندر مودی نے کہا کہ اب جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کا مستقبل روشن ہے، جموں کشمیراورلداخ سےمتعلق اہم فیصلہ کیا،ہم نےسردارپٹیل اوراٹل واجپائی کاسپناپوراکردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیراورلداخ میں ایک نئےدورکی شروعات ہوئی ہے،کشمیراورلداخ کےلوگوں کومبارکبادپیش کرتاہوں،آرٹیکل 370اور35اے کے خاتمےسےجموں کشمیراورلداخ میں ترقی کی شروعات ہوگی۔

نریندر مودی نے کہا یہ کیسےہوسکتاہےکہ قانون ملک کےایک حصےپرلاگوہی نہ ہو، بھارتی قوانین کا اطلاق دفعہ 370 کی وجہ سے جموں و کشمیر  پر نہیں ہوتا تھا جموں و کشمیر میں دلتوں پر بھارتی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا تھا۔

مودی نے کہا کہ ملک کی دیگرخواتین کوجوحقوق ملتےتھےوہ کشمیری خواتین کونہیں ملتےتھے۔ ملک کےدیگرریاستوں میں اقلیتی ایکٹ لاگو ہے لیکن کشمیرمیں نہیں،جموں وکشمیرمیں ویج قوانین کااطلاق بھی نہیں ہوتاتھا۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر ترقی کرے گا، جموں و کشمیر اور لداخ میں جلد ملازمتیں دی جائیں گی۔

نریندری مودی نے کہا کہ  بٹوارے کے بعد سے جموں و کشمیر آنے والوں کو انتخاب میں حصہ لینے کا حق نہیں تھا،کیا اس کو اسی طرح جاری رہنے دیا جاتا؟جموں و کشمیر سے ہی سیاسی قیادت کا انتخاب ہوگا،جموں و کشمیر میں جلد انتخابات چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی نے دعوی کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ خطے میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز بنے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مودی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے370ختم کرکے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے،وزیراعظم


متعلقہ خبریں