ایف بی آر کو بیرون ملک 7 سے 8 ارب ڈالر کا سراغ مل چکا ہے،اسد عمر

ایم کیو ایم کا وفاقی وزیر اسد عمر کو دو ٹوک جواب: اندرونی کہانی منظر عام پر

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمرنے دعوی کیاہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بیرون ملک 7 سے 8 ارب ڈالر کا سراغ مل چکا ہے ۔ صرف 378 اکاونٹس میں 5 ارب ڈالر پڑا ہوا ہے۔ 

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی تاریخ ختم ہونے کے بعد کارروائی ہوگی ۔ اگر ان لوگوں نے اثاثے ظاہر نہ کئے تو کارروائی ہوگی۔ ان افراد کو 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 247 افراد نے ٹیکس ایمنسٹی حاصل نہیں کی ہے۔ ایف بی آر ان 247 افراد کیخلاف کارروائی کرے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان اقتدار سنبھالنے کے بعد کئی مرتبہ ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کی بات کرچکے ہیں۔

گزشتہ برس 31دسمبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ  ملک کو لوٹنے والوں سے پیسہ لےکر تعلیم پر خرچ کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اس وقت معاشی بحران ہے لیکن یہ زیادہ دیر نہیں رہے گا لیکن بڑے ڈاکوؤں سے نکلوایا گیا پیسہ ہم تعلیم پر لگائیں گے، ہم عوام کو باشعور بنا رہے ہیں،ہمیں انسانوں پر سرمایہ خرچ کرنا چاہیے، تعلیم کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: عید کے بعد نو سے دس ارب روپے کی وصولی متوقع، شہزاد اکبر

ملک لوٹنے والوں سے پیسہ لےکر تعلیم پر خرچ کریں گے، وزیراعظم


متعلقہ خبریں