فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: سونے کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ فی تولہ سونا ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہوکر چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے ۔ سونا مزید ساڑھے پانچ سو روپے مہنگا ہوکر چھیاسی ہزار آٹھ سو روپے تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونا چار سو بہتر روپے اضافے کے بعد چوہتر ہزارچار سو سترہ روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت سترہ سو پچاس روپے اضافےکے بعد چھیاسی ہزار دوسو پچاس روپے ہوگئی تھی۔

صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک مارکیٹ میں کساد بازاری کا عروج، انڈیکس 29 ہزار سے بھی گرگیا


متعلقہ خبریں