کراچی: بارش کی پیشگوئی کے بعدصوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، 55 افراد ہلاک

کراچی میں جمعے سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کے بعدصوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے۔ کے ایم سی اور واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ متعلقہ اداروں میں عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔  ۔ کے الیکٹرک نے کمشنر کراچی کومراسلہ لکھ دیا ہے۔زیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نے گزشتہ بارشوں سے سبق سیکھ کر بہتر کام کرنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

کراچی میں ابررحمت پھر برسنےکوتیارہے۔ نواگست سےبارشوں کا سسٹم مشرق سے سندھ میں داخل ہوگا۔جمعہ کی رات سے بادل برسنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی سمیت سندھ کےمختلف علاقوں میں نو سےبارہ اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔شہرمیں اربن فلڈنگ کابھی خطرہ ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے تیاریاں مکمل ہیں۔ تمام ادارے میدان میں ہوں گے۔ گزشتہ بارشوں سے سبق سیکھ کر بہتر کام کریں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات سعیدغنی کا کہنا ہے بارشوں سےنمٹنے کی تیاری مکمل ہےلیکن پانی کی نکاسی میں وقت لگتاہے۔

کےایم سی نے اپنے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیاہے اور بلدیاتی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ واٹر بورڈ میں بھی ایمرجنسی نافذ کر کے ملازمین کی چھٹیاں اور عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں۔

کے الیکٹرک نےکمشنرکراچی کومراسلہ لکھا ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی تنصیبات کے گرد پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: 9اگست سے شہر قائد میں پھر بارشوں کی پیشگوئی


متعلقہ خبریں