گلی میں پٹاخہ چلنے پر نیب افسر کی سیکیورٹی سخت کرنےکا حکم

ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب پر فائرنگ نہیں ہوئی کسی نے پٹاخہ چھوڑا، پولیس

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سراد مظفرعباسی پر فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کسی نےکریکر چلائے تھے۔

پولیس کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا سمیت ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تاہم گولی چلنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر پر فائرنگ کی باضابطہ درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ فائرنگ کا واقعہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی کی رہائش گاہ کے قریب پیش آیا تھا۔

سردار مظفرعباسی نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ بھائی اور بیٹے کے ہمراہ گلی میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ گولی چلنے کی آواز آئی تاہم فائر کرنے والے کسی شخص کو نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل  ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سراد مظفر کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد چیئرمین نیب ان کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دے تھے۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے افسران و اہلکاروں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نہ پہلے کسی کی دھمکی کی پراہ کی اور نہ اب کسی بزدلانہ حرکت کو خاطر میں لائیں گے۔


متعلقہ خبریں