کرفیو کا پانچواں روز، محصور کشمیری شدید مشکلات کا شکار

کشمیر میں کرفیو کا پانچواں روز، باسی شدید مشکلات کا شکار

مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز انتہا پسند بھارتی حکومت کی جانب سے لگایا گیا کرفیو جاری ہے جس کے باعث کشمیر کے باسی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وادی چنار کے کونے کونے میں قابض بھارتی فوج تعینات ہے جبکہ دیگر علاقوں سے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ منقطع ہے۔

احتجاج کے ڈر سے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی سروسز بند کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب مظاہروں کے خوف سے قابض فوج  آنسو وگیس اور پیلٹس کا استعمال کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کشمیری عوام روزمرہ کی اشیا کی فراہمی سے محروم ہیں جبکہ دکانوں میں ضرورت اشیا کی شدید قلت بھی ہو گئی ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام قیادت نظربند یا جیل میں قید ہیں، اتنی بڑی تعداد میں قابض فوج کی تعیناتی کشمیری عوام میں خوف و ہراس پیدا کررہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں