کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 308.91 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 429 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار811 کی سطح پر جا پہنچی لیکن اس کے بعد مندی کا رحجان دیکھا گیا جو مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا۔

مارکیٹ میں بلند ترین سطح 30 ہزار 34 پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 29 ہزار 332 رہی۔

آج مجموعی طور پر58،407،770 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2،909،244،249 پاکستانی روپے رہی۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل کساد بازاری کے سبب 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 29 ہزار سے بھی نیچے آ گیا تھا۔

جمعرات کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 30 ہزار277 پر تھا لیکن خریدار نہ ہونے کے سبب گراف مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کل  شروع سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے جس کے نتیجے میں کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس  منفی ایک اعشاریہ 81 فیصد نیچے آیا جو تین سال میں سب سے زیادہ کمی تھی۔

اسکرین شاٹ

رواں ہفتے جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31666 پر تھا اور پہلے ہی روز 485 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ منگل اور بدھ کو بھی کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور دو دن میں انڈیکس 903 پوائنٹ نیچے آیا۔


متعلقہ خبریں