رانا ثناء اللہ کا داماد گرفتار


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے داماد شہریار احمد کو ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رانا ثناللہ کے داماد کو فیصل اباد ریلی میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز ، شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات،اندرونی کہانی

نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں دو بجے طلب کر رکھا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے آئی تھیں۔

نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی حراست میں لیا ۔

نیب حکام دونوں رہنماؤں کو لیکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں