انضمام الحق نے ون ڈے ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا

ایشیا کپ: پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگیا


لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست قابل قبول نہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

لاہور کرکٹ کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آج کل کھلاڑی صرف ٹی تونٹی کھیل رہے ہیں۔ پورے سال میں 50 اوورز کا ایک ہی میچ ہوتا ہے۔ اس میں تمام قومی کھلاڑی شرکت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاکہ کھلاڑی 50 اوورز کے میچ کے لیے مہارت حاصل کر سکیں۔

کرکٹ کلب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موزوں کرکٹ کے لیے کلب بہت ضروری ہیں۔ انہیں سے کھلاڑیوں کی بنیاد بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سال میں 150 میچز کھیلتے تھے۔ جو ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ دونوں ایڈیشنز بہت کامیاب رہے ہیں۔ تیسرے میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن آئندہ ہفتے سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

ایونٹ کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جا رہا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں