ترک سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات


کراچی:  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یُرداقُل نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

باہمی ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات کی گئی ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام ،بحری قذاقی و دہشت گردی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا۔

ترکی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو سراہا ہے۔


متعلقہ خبریں