اُوبر کو پانچ ارب ڈالر کا خسارہ


آن لائن ٹیکسی سروس اُوبر کو رواں سال کے ابتدائی آٹھ مہینے میں پانچ ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اُوبر کی مختلف سروسز میں خاص طور پر ٹیکسی سروس سست روی کا شکار رہی اور کمپنی کو خالص منافع کی مد میں میں پانچ ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

اُوبر کے مطابق امریکہ میں  دوسری آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اس کے مقابلے میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آمدنی میں مسلسل  کمی اُوبر کی امریکہ میں دوسری آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اُ ٹھنے لگے ہیں۔

سرمایہ کاری  کی ایک ویب سائیٹ کے تجزیہ کار ہارث انور کے مطابق اُوبر کا خسارہ بڑھ رہا ہے اور اسے حریف آن لائن  ٹیکسی سروسز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اُوبر کے پاس آمدنی بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے اس کے شیٔرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچ رہا ہے اور اس کے شٔیرز گر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اُوبر کا پچھلے سال کا خسارہ 878 میلین ڈالر سے بڑھ کر اس سال کے پہلے اوائل میں پانچ ارب ڈالر تک جا پہنچا۔

دوسری طرف آن لائن ٹیکسی سروس ’’لفٹ انکارپوریٹڈ‘‘ کے منافع میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو اُوبر کے شیٔیرز میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں