وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ پر کتنی سیکیورٹی ہے؟


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  کی بنی گالہ میں واقع ذاتی رہائش گاہ پر ایف سی ، پولیس اورا سپیشل برانچ کے 215اہلکار تعینات ہیں۔ 

یہ تفصیلات آج قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کی طرف سے ایک سوال کے جواب کے نتیجے میں  پیش کی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر 129 سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ کے بیرونی حصار پر 70 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کی پہاڑ کی چوٹی اور چھت پر بھی 27 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان  کی رہائش گاہ پر کوئیک رسپانس فورس کے 32 اہلکار تعینات ہیں۔قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے جواب میں کہا گیاہے کہ پولیس کی 4 پک اپ اور 1 موٹر سائیکل بھی ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔

قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیاہے کہ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر ایف سی کے 75 اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایف سی ہی کے 63 اہلکار گشت پر اور 12 پہاڑ کی چوٹی پرپہرہ دیتے ہیں ۔

وزیر اعظم کی رہاش گاہ پر اسپیشل برانچ کے 11 اہلکار تعینات ہیں جوتین شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گلی میں پٹاخہ چلنے پر نیب افسر کی سیکیورٹی سخت کرنےکا حکم


متعلقہ خبریں