بلاول بھٹو زرداری کا نماز عید مظفر آباد میں ادا کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بقر عید پر نماز عید مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زردری نے کہا کہ  شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ہزارسال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا،اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کا پابند کرے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ  کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لئے فخر کی بات ہے، سلام آباد: کشمیریوں کی وفا کا بدلہ ہر پاکستانی وفا نبھا کر دے گا۔

آل پاکستان حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی اور سید عبداللہ گیلانی نے وفد کی سربراہی کی۔ محمود احمد ساغر، فاروق رحمانی، یوسف نسیم ، حسن البنا ،پرویز احمد شاہ، عبدالمجیدمیر، شمیم شال، رفیق ڈار اور مرتضی درانی وفد میں شامل تھے۔

آل پاکستان حریت کانفرنس کے راہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ پر حملہ کیا، بلاول بھٹو


متعلقہ خبریں