’پولیس اہلکار کو تھپڑ تضحیک آمیز حرکت کی وجہ سے مارا‘ 


لاہور: مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکار نے ان سے بدتمیزی کی اور دھکا دیا جس پر انہوں نے اسے تھپڑ مارا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں احتساب عدالت لاہور جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے زبردستی روکا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ میرے ساتھ تضحیک آمیز حرکت کی وجہ سے مارا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لیگی ورکرز پر تشدد قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان میں سیاسی خواتین ورکرز کی بھی عزت محفوظ نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے کا نعرہ لگانے والے آج خواتین کے عزتوں پر حملے کرارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سلیکٹڈ‘ وزیر اعظم کے خلاف حزب اختلاف کا جو بھی مرد یا عورت بولے گی اس کی زبان پر تالہ لگادیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو تنہا کرنے کا سلیکٹڈ وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دینگے اور مسلم لیگ ن کا ورکر اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہے۔


متعلقہ خبریں