بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی میں توسیع

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی عدالت میں پیشی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی میں 19 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو بورڈ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کو نظر بندی میں توسیع کے لیے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

نظر بندی میں توسیع کی استدعا پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی تھی۔

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچ ملزمان کو سخت سیکورٹی میں لاہور ہائیکورٹ لایا گیا۔ ملزمان کی نظر بندی میں ریویو بورڈ نے 19 فروری تک توسیع کردی۔

تین رکنی ریویو بورڈ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔ پانچوں ملزمان کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔ ملزمان میں حسین گل، رفاقت علی، رشید احمد اعتزاز شاہ، شیر زمان اور حسنین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  27 دسمبر2007ء کو راولپنڈی میں خود کش حملے کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو جاں بحق ہوگئی تھیں۔

بے نظیر قتل کیس کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سٹی پولیس میں درج ہے۔

29 فروری 2008 میں کیس کا ٹرائل شروع ہوا جبکہ 20اگست 2013 کوکیس کا ازسر نو ٹرائل شروع ہوا تھا۔

31 اگست 2017 کے فیصلے میں بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت نے پانچوں ملزمان کو بری کردیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے پانچوں ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں