قومی کرکٹرز نے نئی انتظامیہ سے امیدیں باندھ لیں

پی سی بی: انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: قومی کرکڑز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نئی انتظامیہ سے امیدیں باندھ لی ہیں، ٹیسٹ کرکٹرسہیل خان نے کہاہے’’امید ہے نئی انتظامیہ وہ مقام دے گی جس کے وہ حقدار ہیں۔‘‘

آل راؤنڈرانور علی نے کہاہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس نہیں ہوئے، محنت کررہے ہیں جلد ٹیم میں واپسی  کریں گے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق اورہیڈ کوچ مکی آرتھر کے جانے کے بعد قومی کرکٹرز کو ٹیم میں واپسی کی امید نظرآنے لگی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان کا کہنا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ میں پرفارم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انتظامیہ کی تبدیلی سے فرق پڑے گا امید ہے مجھے وہ مقام ملے گا جس کا میں حقدار ہوں۔

فاسٹ باؤلرسہیل خان  کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ لینے کے لیے ہمیں ٹاپ کرنا پڑتا ہے 60 ،70 وکٹیں لینا پڑتی ہیں۔  پی ایس
ایل میں سب زیادہ وکٹیں حاصل کرنا پڑتی ہیں۔

قومی کرکٹر انور علی کا کہنا ہے کہ انہوں  نے ڈومیسٹک کرکٹ اوریورو لیگ پر فوکس کیا ہوا ہے امید ہے جلد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

قومی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر مصباح الحق قومی ٹیم کی کوچنگ کا حصہ بنتے ہیں تو اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا وہ پاکستان کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔ ان کا تجربہ پاکستان ٹیم کے کا م آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مکی آرتھر کی شاداب خان کو کپتان بنانے کی تجویزسے متفق نہیں،معین خان


متعلقہ خبریں