ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کردیا


معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے جلد ہی رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فلم جانان سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی زندگی کے اس پُرمسرت موڑ کے متعلق اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی شادی کے لیے بہترین جوڑ مل گیا ہے اور یہ بات اپنے فینز سے شیئر کرتے ہوئے میں بہت پرجوش ہوں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور ساتھ کا بہت شکریہ۔

انہوں نے مخالفین کی جانب سے منفی پراپیگنڈے کے جواب میں پرستاروں کے دفاع پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی منگنی کی خبر بھی انسٹاگرام پر ہی شیئر کی تھی۔

ارمینہ رانا خان کے منگیتر پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین ہیں فیصل خان ہیں۔ فیصل خان اداکارہ کے رشتہ دار اور بچپن کے دوست ہیں۔

ان کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فیصل اور میں دونوں بچپن سے ہی بہت شرارتی تھے۔ مجھے بچپن میں ان کے ساتھ کھیلنا اب تک یاد ہے۔

مجھے صحیح سے تو نہیں یاد کہ ان کی مجھ میں دلچسپی میں کب اضافہ ہوا مگر اتنا یاد ہے کہ انہوں نے ہر اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں