پی سی بی: قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کے لیےاشتہار جاری

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کے لیےاشتہار جاری کردیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق  پی سی بی کو ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ سمیت پہلی بار اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی بھی ضرورت ہے۔

پی سی بی کی طرف سے دیئے گئے اخبار اشتہار میں خواہشمند امیدواروں  سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کے لیے23 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اخبار اشتہار میں مطلوبہ عہدیداروں کی اہلیت اور دیگر تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔  تفصیلات کے لیےپی سی بی کی ویب سائٹ دیکھنے کا کہا گیا ہے ۔

پی سی بی نے کچھ روز قبل کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں ہوم سیریز کھیلی جائے گی جس سے پہلے کوچز کی تقرری کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی س بی کی اولین ترجیح اب بھی غیرملکی کوچز ہی ہیں لیکن موزوں امیدوار نہ ملنے کی صورت میں کسی پاکستانی کوچ کا ہی تقرر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی کرکٹرز نے نئی انتظامیہ سے امیدیں باندھ لیں


متعلقہ خبریں