سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے خوشخبری


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےسندھ کی جیلوں میں موجود  سزا یافتہ قیدیوں کےلئے عیدالاضحیٰ اور 14 اگست کی خوشی میں سزائیں معاف کرنے کا اعلان کیاہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے عیدالاضحیٰ کی خوشی میں سزایافتہ قیدیوں کی 60 دن کی سزا معاف کردی ہے ، اس حساب سے سزایافتہ قیدیوں کی 4 ماہ کی سزائیں معاف کی گئی ہیں۔

سزا کی معافی کا اطلاق ملک کے خلاف سازش، دہشتگردی، جاسوسی، زنا، قتل، اغوا ، ڈکیتی کے مقدمات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد بھی دی ہےاور کہا ہے کہ امید ہے سزا میں رعایت  حاصل کرنے والے قیدی اپنی زندگی میں بہتری لائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل  صوبہ پنجاب  کی جیلوں میں موجود مسیحی قیدیوں کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ رواں سال 7مئی کو سامنے آیاتھا۔

پنجاب  حکومت کی طرف سے  پہلی مرتبہ مسیحی قیدیوں کے لیے مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ جیل خانہ جات کو مسیحی قیدیوں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم دیا گیا ۔

واضح رہے جیلوں میں قید مسلم قیدیوں کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے عوض معافی دی جاتی ہے۔ قرآن پاک سمیت کلمے یاد کرنے پرمسلم قیدیوں کوخصوصی طور پرمعافی دی جاتی ہے۔

یورپین یونین کی جانب سے پاکستان کی جیلوں  میں قید مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کا مطالبہ کیا جا تا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسیحی قیدیوں کو معافی دینے کے لئے پنجاب پریزن رولز میں تبدیلی کی جائے گی۔

مسیحی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کے عوض معافی دینے کے لئے پنجاب پریزن رولز دو سو پندرہ میں ترمیم کی جائے گی جس کے بعد وہ اپنی مذہبی کتابیں اور تعلیمات  حاصل کرکے  سزا میں معافی حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:ملک میں جیلیں کم، قیدی زیادہ ہو گئے

ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اس وقت لگ بھگ  ایک ہزارسے زائد  مسیحی قیدی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں