سینیٹ انتخابات: جسٹس شاہد کریم کا درخواست کی سماعت سے انکار


لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سینیٹ انتخابات میں اسکروٹنی کے عمل  کے وقت آرٹیکل  62، 63 پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  کو بھیج دی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ذاتی وجوہ کی بنا پرکیس نہیں سننا چاہتا۔

درخواست محمد اظہر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ چارمتفرق درخواستیں الیکشن کمیشن اور دیگر کو جمع کروا رکھی ہیں۔ دہری شہریت والے سرکاری ملازمت والے اور بینک ڈیفالٹرز سکرونٹی کے عمل سے کس طرح گزر گئے۔

مزید بتایا گیا ہےکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ڈیٹا کوئی بھی انفارمیشن الیکشن کمیشن کیبویب سائٹ پرموجود نہیں ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کرے اورامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دے۔

3 مارچ 2018 کو سینیٹ انتخابات ہونگے۔ جب کے الیکشن کمیشن کی جانب سے کل 17 فروری کو ٹربیونل کے سامنے اپیل دائر کرنے کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔جب کے 19  فروری کو صبح نو سے شام چار بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں