پنجاب پولیس کی باوردی خاتون اہلکار کے رقص کی ویڈیو وائرل


لاہور: پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کے سر پر بھی سوشل میڈیا ویڈیو ایپلیکیشن ٹِک ٹاک کا نشہ چڑھ کر بولنے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وردی میں ملبوس خاتون پولیس اہلکار کو موسیقی کی دھن پر مختلف انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وردی میں رقص کرنے والی خاتون پولیس اہلکار کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی ہے۔ لیڈی اہلکار کی ویڈیو نے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اس بارے میں سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ہیڈ کواٹرز اقرار شاہ کا کہنا ہے کہ وردی میں ڈانس کے پوز بنانے والے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے پولیس اہلکاروں کی وردی میں ڈانس کرتے پوئے ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس کے بعد اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم خواتین پولیس اہلکار کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔


متعلقہ خبریں