انسانی اسمگلنگ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


لاہور: پنجاب اسمبلی میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ سرگرم ہیں۔ جو اب تک ہزاروں افراد کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھیج چکے ہیں۔

لیگی رہنما نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک جانے کے خواب سجانے والےافراد اکثر مختلف ممالک میں قید ہیں۔ اکثر راستے میں ہی موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ گروہ سادہ لوح عوام کو یورپ امریکہ کے سہانے خواب دکھا کر لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کرے۔

گزشتہ سال سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 200 افراد کو غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرتے ہوئے قتل کیا گیا۔

گزشتہ سال وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ کے 276 مختلف مقدمات کی تحقیقات کیں اور اُن کی روشنی میں 135 ایجنٹس کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں حوالہ اور ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد بھی شامل تھے۔

اس سے پہلے 2015 میں بھی ایف آئی اے نے 329 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں