فلم سپر اسٹار کا نیا گانا ’انجانا‘ ریلیز



لاہور: درید اینڈ مومنہ پروڈکشنز اور ہم فلم کی شراکت سے بننے والی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کا نیا گانا ’’انجانا‘‘ سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا۔

فلم سپر اسٹار کے مرکزی کردار ماہرہ خان اور بلال اشرف پر فلمایا گیا سپر اسٹار فلم کا گانا ’’انجانا‘‘ کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ فلم سپر اسٹار کو جلد ہی عیدالضحیٰ پر ریلیز کر دیا جائے گا۔

فلم سپر اسٹار کے اس نئے گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور چند گھنٹے میں ہی صرف یو ٹیوب پرہزاروں لوگوں نے دیکھا۔

اس سے قبل فلم کا چھٹا گانا دوستوں ریلیز کیا گیا جس میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کے چلبلے انداز کے ساتھ ندیم بیگ کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔

فلم سپر سٹار کا گیت ’’بیکراں‘‘ بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سپرہٹ جا رہا ہے۔ اب تک اس گانے کو لگ بھگ 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کچھ روز پہلے فلم سپر اسٹار کا چوتھا گانا ’’غلط فہمی‘‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا اور چند گھنٹے میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس گانے کو سنا اور پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سال کی سب سے بڑی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم

اس سے قبل ریلیز ہونے والے گیت ’نوری‘ نے دھوم مچا دی تھی جبکہ ’نوری‘ میں ماہرہ خان کے غیرمعمولی رقص نے جہاں شائقین کو مسحور کر دیا وہاں اس کی موسیقی بھی چاروں اور چھا گئی۔

فلم کا ایک اور گانا ’ان دنوں‘ریلیز کیا گیا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں