سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش: شیخ رشید، فواد چوہدری آمنے سامنے


اسلام آباد: سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر ریلوے شیخ رشید آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ شیخ رشید نے نہیں بلکہ وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے فائدہ ہو گا یا نقصان۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھوتا ایکسپریس کے بعد تھر ایکسپریس بھی بند کرنے کا اعلان

اس پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اچھے ساتھی ہیں لیکن ان کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ اس معاملے پر بات کریں۔

شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ جب تک وہ ریلوے کے وزیر ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چل سکتی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی تجویز شیخ رشید نے کابینہ کے اجلاس میں رکھی تو زیادہ تر اراکین نے ان کی حمایت کی۔

شیخ رشید کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سمجھوتہ ایکسپریس  بند کرنا ہی بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں