اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی

پیپلز پارٹی نے ایل این جی اسکینڈل کی تحقیق کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی  ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی ۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے۔ اگست میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جولائی میں ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

دوسری طرف گھریلوصارفین کےعلاوہ دیگرتمام کٹیگریزکے صارفین کے لیےگیس کے ماہانہ کم ازکم بل میں اضافہ کردیاہے۔

اوگرا کی جانب سے اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل کمرشل صارفین کاکم ازکم ماہانہ گیس بل 5880 روپے سے بڑھاکر 6415روپے کردیاگیا ہے۔

دفاتر اسپتالوں، تعلیمی اداروں، گیسٹ ہاوسز،رہائشی کالونیوں اور خیراتی اداروں کے گیس کے کم سے کم ماہانہ بل میں کمی کردی گئی  ہے۔اس کٹیگری کے صارفین کا ماہانہ کم ازکم گیس بل 4680 روپے سے کم کرکے 3900 روپے ماہانہ کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گیس صارفین کے ماہانہ ’’کم از کم بل‘‘ میں اضافہ کردیا گیا


متعلقہ خبریں