تحریک انصاف نے مفاد عامہ کمیٹی قائم کردی


اسلام آباد: تحریک انصاف کی مفاد عامہ کمیٹی قائم کردی گئی۔ عوامی مفاد کے خلاف اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرے گی۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے مفاد عامہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری کے بعد مفاد عامہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مفاد عامہ کمیٹی میں اراکین کی تعداد 20 ہے۔ جس میں وکلاء، سماجی کارکنان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

مفاد عامہ کمیٹی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کیخلاف اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرے گی۔

کمیٹی مفاد عامہ کی نگہبانی میں چیئرمین تحریک انصاف کی معاونت کرے گی اور مشورہ دے گی۔


متعلقہ خبریں