گلوبل ٹی ٹوئنٹی:شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ، میڈیا باکس کے شیشے ٹوٹ گئے


گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک کی طوفانی بیٹنگ سے گراؤنڈز کے باہر موجود میڈیا باکسز کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

آج گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ کے دوران پاکستان کے نامور بلے باز شعیب ملک کےدو بلند و بالا چھکے باؤنڈری لائن کے باہر میڈیا باکس کی کھڑکی پر جا لگےجس کے نتیجے میں میڈیا باکس کےشیشے ٹوٹ گئے۔

شعیب ملک نے ایک چھکا کورز کی جانب لگایا جو باؤنڈری کے باہر موجود میڈیا باکس کی کھڑکی پرجا لگا جبکہ دوسرا چھکا فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو پوائنٹ کی جانب لگایا،وہ بھی میڈیا باکس کی کھڑکی پرلگا اور وہاں کاشیشہ بھی ٹوٹ گیا۔

اس موقع پر کمنٹیٹرز کی طرف سے کہا گیا کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ کو شعیب ملک کے یہ دوچھکے کافی مہنگے پڑے ۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی: قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کے لیےاشتہار جاری


متعلقہ خبریں