بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی کیس: ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی کیس: ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے | urduhumnews.wpengine.com

ملتان: صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں طلبہ سے مبینہ زیادتی اورویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے چھ ملزمان کوعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے گرفتار شدگان کوجوڈیشل ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

ایک ماہ قبل بہاؤالدین زکریا یونیوسٹی کی طلبہ کی جانب سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے ساتھ جامعہ کے لیکچرر سمیت چھ افراد نے زیادتی کی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ ایک سال پہلے وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو واقعہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا۔ تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کی گئیں اور 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


متعلقہ خبریں