اپوزیشن کا شورشرابہ :سندھ اسمبلی کا اجلاس زیادہ دیر نہ چل سکا

سندھ: اسٹوڈینٹس یونین بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا

کراچی : سندھ اسمبلی کا اجلاس زیادہ دیر نہ چل سکا ، وجہ اسکی یہ ہے کہ  ریحانہ لغاری کی طرف سے اجلاس کی صدارت کرنے پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا،  ڈپٹی اسپیکر نے ہنگامہ آرائی پر  اجلاس ہی ملتوی کردیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیرصدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے ڈپٹی اسپیکر کے اجلاس چلانے پر اعتراض کیا۔

خرم شیر زمان کا  کہنا تھا کہ آپ گورنر ہیں اس لئے  اجلاس نہیں چلاسکتیں۔

ریحانہ لغار ی کا کہنا تھا کہ وہ گورنر نہیں ہیں، اس چیئر پربیٹھی ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا اس کا مطلب ہے آپ اجلاس چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

اپوزیشن کے شورشرابے اور ہنگامے کی بنا پرانہوں نے اجلاس پیر انیس اگست تک ملتوی کردیا۔

اجلاس شروع ہوا تو ماروی راشدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے اور سیما ضیاء نےمتعصب بھارت کے عزائم خاک ملنے کی دعا کرائی۔

ایم کیو ایم کے راشد خلجی نے قیام پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو فراموش کرنے والوں کو نابود کرنے کے لئے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ اسمبلی نے مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی


متعلقہ خبریں