’40 سال بعد کرکٹ اسٹرکچر کو تبدیل کر دیا گیا‘



اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 40 سال بعد کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کے تناظر میں خطے کی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کیا اور پارلیمانی قرارداد کے تناظر میں مختلف فوکل گروپ بنا دیے گئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا اور نہ ہی لچک دکھائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تمام وزارتیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے تجاویز کابینہ اجلاس میں لائیں گی جبکہ ملک کی بہتری، سلامتی اور دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم کے خطے میں امن کے بیانیے کو پوری دنیانےسراہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جبکہ نوجوانوں اور مزدوروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی، غریبوں اورمسکینوں کے لیے لنگر خانے بھی کھولے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

معاون خصوصی برائے وزیر اعظم نے کراچی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کراچی کی صفائی مہم میں ایف ڈبلیو او کے کام کو سراہا گیا۔ کراچی کے لیے ایف ڈبلیو او کو وزیر اعظم نے ذمہ داری دی تھی۔ کراچی میں سیوریج کا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے جبکہ ہمارے رضاکار اور پاکستانی قوم کے بیٹے کراچی کا کچرا صاف کر رہے ہیں۔

احساس پروگرام سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے حوالے سے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا گیا ہے اور احساس پروگرام سے متعلق 10 مختلف پروگراموں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں