وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دیدی

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے آج روانہ ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے2019 کےآئین کی منظوری دےدی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئےآئین کےتحت چیئرمین اورچیف ایگزیکٹوکےاختیارات علیحدہ کردیےگئے ہیں۔ نئےآئین کےتحت 16ریجنل کرکٹ ایسوسی  ایشنزکو  6کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں تبدیل کردیا گیاہے۔

اس طرح  6 کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں بلوچستان،سینٹرل پنجاب،خیبرپختونخواکرکٹ ایسوسی ایشنزشامل ہیں۔ 6کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں ناردرن،سدرن پنجاب اورسندھ کوبھی  شامل کیا گیاہے۔

نئے آئین کے تحت پی سی بی بورڈآف گورنرز 11 ارکان پرمشتمل ہوگا۔ 4 آزادڈائریکٹرزمیں ایک خاتون کاہونالازمی ہوگا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے سیکرٹری  اورچیف ایگزیکٹوبھی بورڈآف ڈائریکٹرزکاحصہ ہوں گے۔

دوسری طرف  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کی آسامیوں کے لیےاشتہار جاری کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق  پی سی بی کو ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ سمیت پہلی بار اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی بھی ضرورت ہے۔

پی سی بی کی طرف سے دیئے گئے اخبار اشتہار میں خواہشمند امیدواروں  سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کے لیے23 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اخبار اشتہار میں مطلوبہ عہدیداروں کی اہلیت اور دیگر تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔  تفصیلات کے لیےپی سی بی کی ویب سائٹ دیکھنے کا کہا گیا ہے ۔

پی سی بی نے کچھ روز قبل کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اکتوبر میں ہوم سیریز کھیلی جائے گی جس سے پہلے کوچز کی تقرری کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی س بی کی اولین ترجیح اب بھی غیرملکی کوچز ہی ہیں لیکن موزوں امیدوار نہ ملنے کی صورت میں کسی پاکستانی کوچ کا ہی تقرر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر


متعلقہ خبریں