وزیراعظم عمران خان کا بحرین کے شاہ کو ٹیلی فون

سرکاری ملازمین کے مسائل: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے جمعہ کے روز بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے بحرینی بادشاہ کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بارے میں آگاہ کیا۔
بحرین کے شاہ سے بات کر تے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کو یکسر مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یکطرفہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے پاکستان کبھی قبول نہیں کریگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو  کشمییر کے حوالے سے یکطرفہ اقدام سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔

وزیر اعظم عمران خان سے بات کرتے ہوئے شیخ حماد بن عیسٰی الخلیفہ کا کہنا تھا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں