سیلز ٹیکس کی وصولی، ایف بی آر نے عوام سے مدد مانگ لی

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سیلزٹیکس کی وصولی کے لئے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایسے کاروباری حضرات جوسیلز ٹیکس کے حوالے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں اورٖٖ لوگوں سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990کے تحت سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں عوام ایسے افراد کی نشاندہی کریں۔

عوام ایف بی آر کی قائم کردہ سپیشل ہیلپ لائن 772-772-111 یا ای میل stmonitoring.fbr.gov.pkپر شکایت درج کرائیں اور رسید کی تصاویر بھیجیں ۔

دوسری طرف چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی  نے سوئی گیس کمپنیز کے مینیجنگ ڈائریکڑز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ سوئی گیس کمپنیز ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر نا موجود افراد کوکمرشل اور صنعتی گیس کنکشن نہ دیں۔

انکم ٹیکس آرڈیننس دو ہزارایک کے سیکشن 181کے تحت صنعتی و کمرشل گیس صارفین کا ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا لازم ہے ۔گیس کمپنیز تما م صنعتی و کمرشل صارفین کا ڈیٹافراہم کریں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ گیس کمپنیز صارفین کو مطلع کریں کہ ٹیکس قوانین کے تحت ان کا ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوجائیں ہوشیار


متعلقہ خبریں