مکہ مکرمہ : منی سے عازمین  حج کے قافلے میدان عرفات روانہ


مکہ مکرمہ : منی سے عازمین  حج کے قافلے میدان عرفات روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ 

منی سے میدان عرفات پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ میدان عرفات میں عازمین حج مسجد نمرہ اور گرونواح میں جبل رحمت اور دیگر میدانی علاقوں میں  قیام کریں گے۔

عازمین حج  آج حج کا رکن وقوف اعظم عرفہ میں ادا کریں گے۔ حج کا خطبہ الشیخ محمد بن حسن پڑھائیں گے۔ نماز ظہر اور عصر اکٹھی ادا کی جاہیں گی۔

واضح رہے کہ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں سے 65 ہزار کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پہنچایا۔

قومی ایئر لائن نے 232 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا۔ تاحال کراچی سے 51 پروازوں کے ذریعے16,300 افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد سے 39 پروازوں سے 12,000، لاہور سے 35 پروازوں سے 11,500، ملتان سے 15 پروازوں سے 4000، فیصل آباد سے 10 پروازوں سے 1400، سیالکوٹ سے10 پروازوں سے 4000، پشاور سے 26 پروازوں سے 9500، کوئٹہ سے 46 پروازوں سے 6700 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج پر گئے 17 پاکستانیوں کا انتقال ہوگیا

پی آئی اے مجموعی طور پر 82 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی اور اس کا حج آپریشن 5 اگست کو مکمل ہو گا۔

بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا جو کہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے اور سعودی کمپنی ایئر بلو حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

تاحال دنیا بھر سے 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےسعودی عرب پہنچ چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے


متعلقہ خبریں