حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج ہوگی

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز کو قومی احتساب بیورو(نیب) حکام کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد نعیم ارشد کیس کی سماعت کریں گے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز پیش ہوں گے۔

یاد رہے نیب نے حمزہ شہباز کو 11 جون کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔

حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف راستوں کو کنٹینرز اور خارداریں تاریں لگا کر بند کر رکھا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں