مکہ مکرمہ :پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج منیٰ پہنچ چکے


لبیک اللھم لبیک، مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جارہا ہے۔ یوم عرفہ پر خطبہ شیخ آل حسن بن محمد الشیخ داری دیں گے۔ پچیس لاکھ سے زائد عازمین بسوں، ٹرینوں اور گاڑیوں کے ذریعے منیٰ پہنچ چکے ہیں۔

آج صبح غلاف کعبہ تبدیل کرنےکی روح پرور تقریب  بھی منعقد ہوئی  جس میں حرمین شریفین انتظامیہ کے اہلکار، کسوہ فیکٹری کے منتظمین اور کلید بردار کعبہ شریک ہوئے۔

غلاف کعبہ کو مکہ کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا۔ درجنوں کاریگروں نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا۔ غلاف کعبہ کی لمبائی پچاس فٹ اور چوڑائی پینتیس سے چالیس فٹ ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً چھ سو ستر کلوگرام ریشم استعمال کیا گیا۔ ایک سو بیس کلوگرام سونے اور سو کلوگرام چاندی کے تار استعمال کیے گئے۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً ساٹھ لاکھ ڈالرلاگت آئی ہے۔

دوسری طرف منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوگئی ہے،پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج منی پہنچ گئے،،جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے، ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک شخص ہیوی بائیک پر منی پہنچے۔

آج ہفتہ کو حج کا رکن اعظم، وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں شیخ آل حسن بن محمد الشیخ داری خطبہ دیں گے۔

الشیخ محمد بن حسن آل شیخ ممتاز عالم دین ، علما کونسل کے رکن اور خادم الحرمین الشریفن آڈیٹوریم برائے حدیث کے چیئرمین بھی ہیں۔خطبہ سننے کے بعد عازمین ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے، اور پھر مزدلفہ کےلیے روانہ ہوں گے۔

مناسک حج کی ادائیگی کرنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کو منیٰ میں خیمے اور دیگر سہولیات میسر نہیں ہیں ۔ منیٰ میں جن خیموں میں پاکستانی حجاج کو رہائش فراہم کی گئی ہے وہاں زیادہ حجاج کو ٹھہرایا گیا ہے۔

سینکڑوں عازمین کوخیمے بھی مہیا نہیں کیے گئے جو اب کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی عازمینِ حج مشکلات میں


متعلقہ خبریں