مشرق وسطیٰ، امریکہ، اور یورپ میں فلم ’’سپرسٹار‘‘ ریلیز کردی گئی

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی سینما گھروں میں دھوم برقرار

مداحوں کا انتظار ختم ہوا۔ مشرق وسطیٰ، امریکہ، اور یورپ میں مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’’سپراسٹار‘‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ پاکستانی شائقین کو ہم فلمز کی بڑی فلم کا مزید دو دن انتظار کرنا ہوگا۔ بڑی عید پر بڑی فلم، بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی بہترین اداکاری اور احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں وہ سب کچھ ہے، جس سے شائقین کی عید کا مزہ دوبالا ہوجائے۔

مشرق وسطیٰ کے بعد امریکہ کینیڈا اور یورپ میں فلم سپراسٹار ریلیز کردی گئی ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں فلم سپراسٹار دیکھنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد سنیما گھر پہنچی۔

پاکستانی شائقین کو فلم دیکھنے کےلیے دو دن مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ عیدالضحی پر ریلیز ہونے والی بڑی فلم میں ماہرہ خان فلم میں ایک نئے انداز میں سامنے آئینگی۔

سپر اسٹار کے ہدایتکار احتشام الدین ہیں جب کہ کہانی فلم علی اور مصطفٰی آفریدی نے لکھی ہے۔

ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، عاصمہ عباس، سیفی حسن اور مانی بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کے چھ گانے اب تک ریلیز ہوچکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ اور یورپ میں فلم’سپر اسٹار‘ کی ریلیز


متعلقہ خبریں