خیبر پختونخوا نے معاشی ترقی میں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ماہر اقتصادیات


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکڑ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا نے معاشی ترقی میں پاکستان کے چاروں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ترسیل زر پر منحصر خیبر پختونخوا کی معشیت نے پچھلے چار سالوں میں ترقی کی نئی حدوں کو چھولیا ہے۔

ڈاکڑ حفیظ پاشا نے پاکستان کی معاشی ترقی اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم پر نئی کتاب لکھی ہے۔

ڈاکٹر حفیط پاشا نے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں خیبر پختونخوا میں شرح نمو پانچ اعشاریہ ایک تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخواکی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت پنجاب جیسے بڑے صوبے کے مقابلے میں کافی زیادہ ترقی کر رہی ہے۔

ڈاکڑ حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 سال پنجاب میں ن لیگ کی حکومت رہی ہے لیکن وہاں کی معاشی رفتار بھی امن و امان کے حوالے سے انتہائی خطرناک صوبے کے پی کے مقابلے میں بہت کم ریکارڈ ہوئی ہے۔

کتاب کے مطابق  سندھ 2000 سے 2007 تک پاکستان میں سب سے تیز معاشی ترقی کرنے والا صوبہ تھا۔ 2008 میں پیپلزپارٹی کی حکومت آنے کے بعد یہ رفتار برقرار نہ رہ سکی۔

2008 سے اب تک خیبر پختونخوا کی معیشت میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی معاشی ترقی کی شرح پچھلے 15 برس سے تین فیصد کو پار نہیں کرسکی ہے۔

معدنی وسائل سے مالامال صوبے بلوچستان کی معاشی حالت گزشتہ 18 برس سے انتہائی تشویشناک ہے اور وہاں کی عوام محرومیوں میں گھری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 2016 سے 2017 تک قومی جی ڈی پی (مجمومی معاشی پیدوار) میں پنجاب کا 54 فیصد حصہ تھا جبکہ سندھ، کے پی اور بلوچستان کا بتدریج 30 فیصد، 13 فیصد اور تین فیصد حصہ رہا۔

 


متعلقہ خبریں