پنجاب: وزراء اور سرکاری افسر بغیر اجازت غیر ملکی دورے نہیں کرینگے

کورونا: پنجاب کے 11 ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل

فوٹو: فائل


لاہور:موجیں ختم ہوئیں اب صوبائی وزراء اور سرکاری افسر غیر ملکی دورے بغیر اجازت نہیں کریں گے، پنجاب حکومت نے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی۔ 

وزیر ہوں یا سرکاری بابو قومی خزانے کا بے دریغ استعمال اب صوبہ پنجاب میں نہیں ہو گا، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت نئی پالیسی لے آئی۔

کفایت شعاری پالیسی مالی سال دو ہزار انیس بیس کیلئے جاری کی گئی ہےجس کے تحت وزراء اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوں گے،پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کرا سکیں گے۔

نئی گاڑیوں اور ائرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، صوبائی وزراء قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کرا سکیں گے نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ ہوں گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق سپلیمنٹری گرانٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،ترقیاتی منصوبوں کےاشتہارات پی سی ون سے ہی دئیے جائیں گے، نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری کمیٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کمیٹی کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عید پر چھٹیاں نہیں کروں گا بلکہ فیلڈ میں جاؤں گا،عثمان بزدار


متعلقہ خبریں