آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کیساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے، عمران خان


اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا آئینی ڈھانچہ کسی بھی سیاسی جماعت سے بہتر اور جدید ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف صحیح معنوں میں ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے۔

تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کی تنظیم و تشکیل کا انحصار اسکے آئینی ڈھانچے پر ہوتا ہے اور آئینی ڈھانچے میں مزید جدت اور جامعیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں پیشقدمی کیساتھ جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں گے۔

تحریک انصاف نے پارٹی آئین پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے آئینی ماہرین اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی میں ڈاکٹر بابر اعوان، سردار اظہر طارق، ڈاکٹرعارف علوی، عامر محمود کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سےکمیٹی پارٹی آئین کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی۔

 

 


متعلقہ خبریں