کرکٹرز اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروائیں،ایف بی آر


لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تمام کھلاڑیوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی سے تمام کرکٹرز کی انکم ٹیکس سال 17-2016 کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ایف بی آر نے پی سی بی کے تمام کوچز اور مینجمنٹ سٹاف کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شعیب ملک، بابر اعظم، شاداب خان،  رومان رئیس اور محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تمام کھلاڑیوں کی اثاثہ جات تفصیلات ملنے کے بعد ٹیکس ادائیگیوں کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا۔

2015-16 کے مالی سال کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے چھ کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران تینوں فارمیٹس کے کپتان سرفراز احمد اور سابق کپتان شعیب ملک سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کھلاڑی تھے۔


متعلقہ خبریں