اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ 70 کلومیٹر زیر زمین آیا۔ اس سے قبل آج صبح ہی 4.5 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

دو روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 222 کلو میٹر تھی۔


متعلقہ خبریں