ثقلین مشتاق کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی

’سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا‘

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری آف اسپنر ثقلین مشتاق نے پاکستان کی جونیئر کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انڈر19 کی کوچنگ کے امیدواروں میں اعجاز احمد، کبیر خان، اعظم خان اورعتیق الزمان کے نام شامل ہیں جبکہ اب ثقلین مشتاق بھی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے لیے یونس خان، مصباح الحق اور محمد یوسف سے رابطہ کیا تھا تاہم سابق کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی کی بات بن نہیں سکی۔

ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کا انٹرویو عید کے بعد شیڈول ہے جبکہ پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پانے کی امید کی جاری ہے۔

ثقلین مشتاق کئی غیرملکی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں اور ان دنوں وہ انگلش ٹیم کے ساتھ بطوربولنگ مشیر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

سابق آف اسپن گیند باز پی سی بی کے ساتھ سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی درستگی کے لیے بھی کام کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں