عیدالاضحیٰ کی آمد پر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

دودھ، پیاز، لہسن اور دالوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی حسب روایت ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ، ٹماٹر، لیموں، ہرا دھنیا، پودینہ اور کچا پپیتہ کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر سبزی فروش اضافے کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو بتارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: روزہ داروں کا ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے‘ کا سلسلہ برقرار

گاہکوں کو سبزی فروشوں کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ چونکہ پڑوسی ملک سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں اس لیے پیاز سمیت ان تمام سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں جو ملک میں درآمد کی جاتی ہیں۔

سبزی فروشوں کی جانب سے اپنایا جانے والا مؤقف اصولی طور پر اس لیے صریحاً غلط ہے کیونکہ برسوں سے ملک میں یہ روایت قائم ہے کہ عید قرباں کے قریب آتے ہی وہ تمام سبزیاں بہت مہنگی کردی جاتی ہیں جن کا ان دنوں میں استعمال زیادہ ہوتا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ عیدالفطر کی آمد پر بھی ہمیشہ ان ہی سبزیوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے تمام دعوے محض دعوے ہی رہ جاتے ہیں۔

سبزی فروش اس وقت پیاز 120 روپے فی کلو اور ٹماٹر130 سے 140 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں جب کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق پیاز 66 اورٹماٹر 98 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں تین دن قبل تک پیاز فی کلو 50 سے 60 اور ٹماٹر 50 سے 60 روپے فی کلو تک میں فروخت کیے جارہے تھے۔

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دیسی لیموں 95 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا لیکن عملاً ساون ہونے کے باوجود لیموں کے نرخ 150 سے 200 روپے فی کلو تک عام بازار میں وصول کیے جارہے ہیں حالانکہ چار دن پہلے تک لیموں مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک میں فروخت ہورہا تھا۔

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، سرکاری نرخ نامے غائب

اسی طرح ادرک جو مارکیٹ کمیٹی کے مطابق 230 سے 245 روپے میں فروخت کی جانی ہے، عام بازاروں میں 300 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ ابھی تین چار دن قبل تک ادرک 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی تھی۔


متعلقہ خبریں